فتنے ہر دور میں ہر زمانے میں رہے ہیں۔۔آج سے چودہ سو سال پہلے ہمارے نبی پاک ﷺ کے ذریعے ہمیں سکھایا گیا کہ ہر دور میں فتنوں سے کیسے بچنا ہے۔۔۔۔سورہ الکہف ہر جمعہ پڑھنے سے انسان فتنہ الدجال سے محفوظ رہتا ہے۔۔۔فتنہ دجال سب سے بڑا فتنہ ہو گا اور اس کے علاوہ چھوٹے چھوٹے فتنے اتنے زیادہ ہیں کہ ان سے بچنے کے لیے بھی اللہ پاک سے ہر وقت دعا کرتے رہنا چاہیئے۔۔۔سورہ الکہف کی پہلی دس یا آخری دس آیات کی روزانہ تلاوت ہمیں فتنوں سے بچاتی ہے اس لیے کوشش کریں کہ روزانہ ان آیات کی تلاوت کریں۔۔۔تاکہ ان چھوٹے فتنوں سے بھی بچا جائے۔۔۔آج ان چھوٹے فتنوں سے بچیں گے تو ان شا اللہ فتنہ الدجال سے بھی محفوظ رہیں گے۔۔۔
اگر سپیشل وقت نکالنا مشکل ہو تو جو آیات ہمیں روزانہ پڑھنے کا اللہ نے حکم دیا ہے ان آیات کی تلاوت نماز میں کر لیا کریں۔
جیسے
سورہ الکہف کی آیات
سورہ البقرہ کی آخری آیات
سورہ العمران کی آیات 26 اور 27
سورہ الملک
اس کے علاوہ ربنا دعائیں بھی حفظ کرنے کی کوشش کریں اور وہ آیات جو آپ کو بہت پسند ہوں وہ بھی یاد کرنے کی کوشش کریں اور نمازوں میں پڑھیں۔
روزانہ اگر آپ دو تین الفاظ بھی یاد کریں تو ان شا اللہ بہت جلد یہ سورتیں اور آیات آپ کو حفظ ہو جائیں گی۔۔۔
اس کے علاوہ کوشش کریں کہ اسما الحسنیٰ بھی حفظ کر لیں(مجھے آدھے یاد ہیں اب ان شا اللہ مکمل کرنے ہیں)۔۔۔ان کا پڑھنا بہت ہی بابرکت ہے اور جو شخص یاد کرتا ہے ان کی تسبیح کرتا ہے اس کے لیے جنت کی بشارت ہے۔
اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دے اور اس ہدایت پہ ہمیشہ قائم رکھے..ہر قسم کے فتنے اور ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے آمین۔
0 Comments